Swat

مانیار میں ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے نواحی علاقہ مانیار میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق اورچار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈا کٹر فہیم موٹر کار میں جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث دوسرے موٹر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار مولانا سلیمان جاں بحق اور ان کا بیٹا سیدان اور ساتھی زخمی ہوگئے۔ موٹر کار کی زد میں آکر ایک راہگیر مشتاق بھی جاں بحق اور ان کا ساتھی راہگیر فواد زخمی ہوگیا۔ موٹر کار ڈرائیور فہیم بھی شدید زخمی ہوگیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈرائیور ڈاکٹر فہیم کو تشویشناک حالت میں اسلام اباد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔