Swat

مسکین کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، محمد امین

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے اتروڑ سوات کے رہائشی کے گجرات میں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ازجلد قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔بصورتِ دیگر اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔سابق ایم پی اے محمد امین نے کہاکہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔کالا م اتروڑ کے غریب لوگ محنت مزدوری کی غرض سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں۔ اس دوران اگر کسی سے کوئی غلطی سرزد بھی ہوجائے، تو قانون ہاتھ میں لے کر اسے سفاکانہ طریقے سے مارنا بد ترین ظلم اور لاقانونیت کی بدترین مثال ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔