سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چکدرہ سے مدین تک سوات موٹر وے کے فیز 2 کا نقشہ تیار کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے سوات موٹر وے فیز 2 کا نقشہ تیار کرلیا گیا اور امکان ہے کہ کچھ عرصہ میں وزیر اعلیٰ اس کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیں گے۔ 80 کلومیٹر طویل اس موٹروے کے بننے کے بعد مینگورہ سے اسلام آباد کا سفر دو گھنٹے اور مینگورہ سے پشاور کا سفر پونے دو گھنٹے ہوجائے گا۔ موٹروے کے اس فیز شموزئی، بریکوٹ، مینگورہ، کانجو، ملم جبہ، سوات یونیورسٹی، شیر پلم اور مٹہ میں انٹر چینج دیے جائیں گے اور چکڑی مدین کے مقام پر موٹروے کا خاتمہ ہوگا۔
Swat
