Swat

سوات،شجر کاری مہم کا آغاز،تین کروڑ پودے لگائے جائیں گے، رئیس خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ سوات یونیورسٹی گلی باغ میں شجر کاری مہم میں صوبائی وزیر محب اللہ خان، ایم این اے سلیم الرحمان، اراکین صوبائی اسمبلی سردار خان، وقار احمد خان، میاں شرافت علی، فضل حکیم، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال اور ڈین پروفیسر حسن شیر نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایف او رئیس خان نے کہا کہ اس مہم کے دوران میں ملک بھر میں 10 ارب، خیبر پختون خواہ میں ایک ارب اور سوات میں تین کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں