سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے ڈھیرئی میں رکشہ کی ٹکر سے 4سالہ بچی جاں بحق ہوگئی،بچی کے باپ نے ڈرائیور کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا،پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ڈھیرئی میں رکشہ نے سڑک کنارے چار سالہ بچی رحیمہ دختر فضل ربی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی،متوفیہ کے باپ نے حادثے کو اتفاقیہ قراردیتے ہوئے ڈرائیور کو معاف کردیا ہے۔
Swat
