Swat

وزیر اعظم کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے، ڈاکٹر نرگس آرا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف سوات ڈاکٹر نرگس آرا نے کہا ہے کہ سوات کی طالبات اپنے ملک کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گی اور ان کی کالج کی ہر طالبہ اور استانی پودے لگائے گی۔ تاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ کالج کی ہر طالبہ اور استانی کالج میں ایک ایک پودا لگا کر مفید پاکستانی کا ثبوت دیں۔ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے بھی سوات کے مردو ں کے شانہ بہ شانہ خواتین اپنا کردار ادا کریں گی۔ وہ گرلز کالج سیدوشریف میں گرین اینڈ کلین پاکستان شجر کاری مہم، مقبوضہ کشمیر کے ساتھ یک جہتی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں طالبات اور کالج کے عملے سے خطاب کررہی تھی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں