سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں سیمنٹ سے بھرا ٹرک دریائے سوات میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ٹرک میں موجود سیمنٹ بھی دریا میں بہہ گیا۔ پولیس ریسٹ ہاؤس کے قریب موڑ میں ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے تین افراد کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ دو افرادوزیر محمد اور ارسلاخان دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے، جن کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ ٹرک میں موجود سیمنٹ کی سات سو بوریاں بھی دریائے سوات میں بہہ گئیں۔
Swat
