Swat

مسکین زادہ کے قتل کے خلاف وادئی کالام کے لوگوں کا مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    گجرات میں قتل ہونے والے سوات کے نوجوان مسکین زادہ کے قتل کے خلاف وادئی کالام کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مال روڈ پر جمع ہونے والے مظاہرین سے اپنے خطاب میں تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب، ملک غزن اور دیگر نے کہا کہ گجرات میں سوات کے مسکین زادہ کو بغیر کسی جرم کے قتل کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ابھی تک تمام قاتلو ں کو گرفتار نہیں کیا اس کے باجود کہ ملزمان کی ویڈیو موجود ہے۔ انہوں مطالبہ کیا کہ مسکین زادہ کے تمام قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا، تو سوات کے لوگ گجرات جاکر احتجاج کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔