Swat

سوات، ضلعی حکومت کا سرکاری اسکول کے بچوں کے لئے بڑاقدام

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ضلعی حکومت نے سرکاری اسکول کے بچوں کے لئے بڑاقدام اٹھادیا۔ ضلعی حکومت کی جانب سے ضلع بھر کے تمام سرکاری اسکول کے بچوں کو مفت یونیفارم اور بیگز فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب گورنمنٹ مڈل اسکول چارباغ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان تھے۔ اپنے خطاب میں ضلع ناظم سوات نے کہاکہ اسکول بیگز اور یونیفارم ضلع بھر کی تمام 67 یونین کونسلوں میں سرکاری اسکول کے بچوں کو فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دور دراز کے علاقوں کے اسکولوں میں جانے والی طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ اخراجات بھی ضلعی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع حکومت نے اس مقصد کے لیے بجٹ میں مختلف مدوں میں 18کروڑ روپے اس کارخیر کے لیے مختص کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں