Swat

ضلع کونسل سوات کا آخری اجلاس،مسکین خان کے قاتلوں کو سرعام سزا دینے کی قرارداد منظور

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ضلع کونسل سوات نے اپنے آخری اجلاس میں اتروڑ کے نوجوان کے گجرات میں قتل میں ملوث ملزمان کو سرعام سزا دینے کی قرارداد منظور کرلی۔ سوات میں غیر معیاری پاپڑ اور اس کے ریفر سمیت سیاحتی مقامات اور دریا ئے سوات کے کنارے آبادی سمیت تجاوزات پرپابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ کے احتجاج کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کو بھی غلط فہمی قراردیا گیا۔اجلاس کی صدارت قائمقام پریذائیڈنگ آفیسر نثار احمد خان نے کی اجلاس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ سمیت اراکین اور مختلف سرکاری محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں