Swat

ن لیگ کی صوبائی خاتون رہنما و ضلعی کونسلر نسیم اخترکی ضمانت منظور

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سیشن جج سوات ظفر اقبال خان نے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی خاتون رہنما و ضلعی کونسلر نسیم اخترکی ضمانت منظور کرلی۔ نسیم اختر کو مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مینگورہ میں جلوس کے دوران ملکی اداروں کے خلاف نعرہ بازی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر دہشت گردی اور غداری کے مقدمات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور ان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جمعرات کو ان کے وکلا اورنگزیب، مشتاق خان اور ماجد خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ان کی درخواست کی ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں