Swat

سوات یونیورسٹی، چائنیز اینڈ پاکستان سٹڈیز کا بی ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  یونیورسٹی آف سوات میں سنٹر فار کاکیشین، ایشین، چائینز اینڈ پاکستان سٹڈیز نے بی ایس چار سالہ اور ایم ایس سی دو سالہ ڈگری پروگرامز 2018ء   سے شروع کر دیے ہیں۔ سنٹر فار کاکیشین، ایشین،چائینز اینڈ پاکستان سٹڈیز کے قیام کا بنیادی مقصد او ر مشن معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس کے درجہ با لا ڈگری پروگرامز کے کورسز کی منظوری کے لیے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا اجلاس انچارج ڈاکٹر سرفراز خان کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دیگر شرکا میں پروفیسرڈاکٹر فخرالاسلام یونیورسٹی آف پشاور، ڈاکٹر عرفان اللہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ جہانزیب کالج، پروفیسر فضل معبود گورنمنٹ جہانزیب کالج، شازیہ حکیم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج بریکوٹ، ڈاکٹر ناصر شاہین اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر نصیر احمد اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر فضل ربی اسسٹنٹ پروفیسر اور زاہد ناصر لکچرار شامل تھے۔ تفصیلی بحث کے بعد بورڈ نے بی ایس (چار سالہ) اور ایم ایس سی (دو سالہ) کورسز کی منظوری دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔