Swat

مینگورہ شہر سے سبزی منڈی کی منتقلی ناکام بنانے بارے کوششوں کا عمل تیز

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے مین شہر مینگورہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی منڈی کو شہر سے منتقلی کے عمل کو ایک بار پھر ناکام بنانے کی کوشش تیز کردی گئیں۔ اہم سیاسی اور بااثر افراد سبزی منڈی کی منتقلی میں روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس عمل میں پی ٹی آئی کے اہم افراد پیش پیش ہیں، جن کے ایماپر سبزی منڈی کی منتقلی کو ناکام بنایا جارہا ہے۔ سوات سے جنرل بس اسٹینڈ کو شہر سے منتقلی کے بعد سبزی منڈی اور مذبح خانہ کی بھی شہر سے باہر منتقلی کا انتظامیہ نے اعلان کیا تھا، مگر مذ بح خانہ کو ایک روز بعد ہی تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے واپس کردیا۔ کیوں کہ ان کا بڑا بھائی انجمنِ قصابان سوات کا صدر ہے۔ مذبح خانہ کی واپسی کے بعد اب سبزی منڈی بھی واپس شہر میں بحال کرنے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں