Swat

سیدوشریف اسپتال،نئی عمارت میں مختلف شعبوں کی منتقلی کا آغاز

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سیدوشریف اسپتال کی نئی عمارت میں مختلف شعبوں کی منتقلی کا آغاز کردیا گیا۔ سامان بھی نئی عمارت میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ہفتہ  کے روز سے اسپتال کی نئی عمارت میں اوپی ڈیز کا آغاز ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جلد اس عمارت کا افتتاح کریں گے۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اسپتال کی نئی عمارت میں میڈیسن، کارڈیالوجی، سکین، سائیکاٹری، پلمنالوجی، پتھالوجی، ریڈیالوجی کے تمام شعبوں سمیت اوپی ڈی بھی منتقل کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اسپتال میں کل پیر کے روز سے باقاعدہ او پی ڈی کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں