Swat

سبزی منڈی منتقلی، آڑھتیوں میں شدید اختلافات برقرار

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے سبزی منڈی کو باہر اوڈیگرام منتقلی پر آڑھتیوں میں شدید اختلافات برقرار ہیں۔ انتظامیہ کے احکامات کے باوجود بھی شیر عالم گروپ اوڈیگرام منتقلی سے انکاری ہے اورچند افراد کو اکھٹا کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ہم اوڈیگرام منتقل نہیں ہوں گے، ہمیں تختہ بند میں اجازت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تختہ بند میں منڈی کے قیام تک موجودہ سبزی منڈی مینگورہ کو بحال کیا جائے۔ دوسری جانب تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے واضح کیا ہے کہ اوڈیگرام کی سبزی منڈی میں تمام تر سہولیات موجود ہیں۔مینگورہ سبزی منڈی کو سیل کردیاگیا ہے اور غیر قانونی طریقے سے منڈی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔