Swat

پرائمری اسکول بچوں سے مشقت لینے پر سخت کارروائی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں پرائمری اسکول میں بچوں سے مشقت لینے کی ویڈیو سامنے آنے پر انکوائری کمیٹی نے ہیڈماسٹرکی معطلی کی سفار ش کردی۔ سکول کی تعمیر و مرمت کی نگرانی پر مامور پی ٹی سی کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کو بھی فارغ کردیا گیا۔اس ضمن میں ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ای ڈی او محمد امین اور ڈپٹی ڈی ای او شیر محمد خان کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہئ تعلیم کے افسران نے چیئرمین ڈیڈیک کو انکوئری رپورٹ پیش کی اور انہیں اس واقعہ کے تناظر میں پوری صورت حال سے آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔