سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مدین میں سوزوکی حادثہ میں زخمی بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد 2ہوگئی۔گذشتہ روز مدین کے علاقے تیرات میں اوور لوڈسوزوکی ڈرائیور سے بے قابو ہونے سے ایک شخص جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں میں ایک بچہ عثمان ولد فضل بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں میں سپرد خاک کردیا گیا۔حادثے میں زخمی افراد اسپتال زیر علاج ہیں۔
Swat
