سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مدین میں فارسٹ چیک پوسٹ کے پھاٹک سے موٹرسائیکل ٹکرا گئی۔نوجوان جاں بحق اورساتھی شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تاریکی کے باعث نظر نہ آنے کی وجہ سے فارسٹ چیک پوسٹ کے بیریئر سے ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل سوارنوجوان اکرام اللہ ولد رحیم خان سکنہ منگلور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ہے۔زخمی نوجوان کو موقع پر موجود لوگوں نے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ لاش کوورثا کے حوالے کردیا گیا۔
