Swat

کوزہ درشخیلہ میں پی ٹی آئی، جے یو آئی تصادم سے مسجد بند

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں جے یو آئی اورپی ٹی آئی کارکنوں کے مابین تصادم کے بعد مسجد کو تالے لگادئے گئے۔پولیس کے مطابق فریقین کی باہمی رضامندی کے پیش نظر مسجد کو بند کردیا گیا ہے۔فریقین کے مابین صلح ہونے کے بعد مسجد کھول دی جائے گی۔گذشتہ روز تحصیل مٹہ کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں پیش امام مفتی وزیر زادہ کو مسجد میں امامت سے منع کرنے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کارکنوں میں تصادم ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے مسجد کو تالے لگا کر بند کردیا ہے۔جس پر جے یو آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ کے مطابق مسجد کو مزید خون خرابہ روکنے کے پیش نظر فریقین جے یو آئی کے مفتی ریاض اور پی ٹی آئی کے اختر خان کی رضامندی سے بند کردیا گیا ہے۔جوں ہی ان میں صلح ہوتی ہے، تومسجد کو کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تصادم میں زخمی افرادکی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں