سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل میں اسسٹنٹ کمشنر کبل نے مختلف با زاروں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے 8 دکانداروں کو چالان کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر کبل عرفان علی نے ڈی ایس پی کبل سرکل محمد اکبر شنواری اورایس ایچ او فضل رحیم کے ہمراہ مختلف میڈیکل سٹورز، نان بائیوں اور سی ڈی دکانات کااچانک معائنہ کیا اور ایکسپائر ادویہ، کم وزن روٹی اور نا قص صفائی پر آٹھ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مقدمات درج کرلیے۔کئی دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ کم وزن روٹی، ایکسپائر ادویہ اور نا قص اشیائے خور و نوش رکھنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Swat
