Swat

کوزہ درشخیلہ مسجد امامت، پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے مابین تصادم،راضی نامہ ہوگیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں مسجد کی امامت پر پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے مابین تصادم کے بعد ڈی آر سی کی کوششوں سے راضی نامہ ہوگیا۔ فریقین ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لیں گے اور تنازعہ کے حل تک فریقین مسجد نہیں جائیں گے۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اخترخان اور پیش امام مفتی وزیرزادہ کے خلاف تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مفتی وزیر زادہ سمیت پانچ افراد جبکہ پی ٹی آئی کے دو افراد زخمی ہوئے تھے،جس کے بعد مسجد کو تالا لگادیا گیا تھا۔فریقین کے مابین تحریری راضی نامہ ہوکر قرار پایا ہے کہ فریقین مقدمات واپس لیں گے اور مسجد نہیں جائیں گے۔ ڈی آر سی دس روز کے اندر اندر اس مسئلے کا حل نکالے گی، اور تب تک مسجد بھی بند رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔