سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں موٹرکار بارگین میں ایک شخص نے خودکو گولی ماردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد ریاض سکنہ مشکومئی نے جرگہ کے دوران خود پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجروح نے قرض داروں سے تنگ آکر اقدامِ خودکشی کیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
