Swat

کوریا کے 20رکنی وفد کا سوات کا دورہ، مذہبی رسومات بھی ادا کیں

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    کوریا کے 20رکنی وفد نے سوات کا دورہ کیا۔ پاکستان میں متعین کوریا کے سفیر کی سربراہی میں بدھ مت کے راہب اور محققین نے سوات میں بدھ مت دور کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات اداکیں۔ وفد نے سوات میں بت کڑہ،سوات میوزیم،غالیگے اور بریکوٹ میں بدھ مت دور کے قدیم اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا، جہاں پر محکمہ آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ بدھ مت کے پیروں کاروں کو بتایا گیا کہ سوات ماضی میں بدھ مت کا مرکزرہا ہے۔ یہیں سے دنیا میں بدھ مذہب پھیلا۔ اس موقع پر کوریا کے سفیرکاک سنگ کو اور وفد کے دیگر شرکا نے کہاکہ انہوں نے پشاور،ٹیکسلا،مردان کے بعد سوات کا دورہ کیا ہے۔ یہاں پر آکر نہ صرف اپنے مقدس مقامات دیکھ کر انہیں دلی مسرت ہورہی ہے بلکہ یہاں خوبصورتی سے بھی وہ بڑے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ سوات بدھ مذہب کا مرکز رہا ہے۔ یہاں پر ہمارے آثاراور مقدس مقامات موجود ہیں اوریہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں اور ہم یہاں سے امن کا پیغام لے کر جائیں گے اور کورین لوگوں کو یہاں بھجوائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔