Swat

برہ درشخیلہ، چاول میں چھپکلی کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ میں چاول میں چھپکلی کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ میں وارث خان نامی شخص کے مکان میں چاؤل پکنے کے دوران اس میں چھپکلی گرکر پک گئی تھی۔ چاؤل کھانے سے سات افراد وارث خان کی بیوہ تیس سالہ فاطمہ، دوبچوں بارہ سالہ امن اور چھے سالہ مریم، تیس سالہ میاں سید جلال اور چھبیس سالہ میاں سیدانور پسران میاں سید گلاب، تین سالہ عروبہ دختر بہادر اوردس سالہ طوبہ دختر آدم کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں