سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مدین میں ہائیس گاڑی کے پائیدان سے لٹکتے ہوئے طالب علم مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے گرکر جاں بحق ہوگیا،ایس ایچ او مدین زاہداللہ کے مطابق اکیس سالہ طالب علم محمدبلال ولد گلزار سکنہ گھڑئی بحرین کالج سے چھٹی کے بعد ہائیس گاڑی کے پچھلے پائیدان سے لٹک گیا کہ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ گاڑی کی ٹکر سے وہ نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا پولیس نے پک اپ ڈرائیور گل زمان سکنہ پیا کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
