سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارسال مکمل ہونے کے بعد سوات کے ضلع ناظم، سات تحصیل ناظمین و نائب ناظمین، ضلعی، تحصیل، ویلج، نیبر ہوڈ کونسل کے ناظمین اور کونسلروں نے اختیارات ضلع و تحصیل انتظامیہ کے حوالے کر دئے۔ تمام ناظمین اور کونسلروں نے دفاتر، گاڑیاں اور دیگر سامان انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ ضلع کونسل سوات کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے کونسل کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چار سال تک ایوان کو احسن طریقے کے ساتھ چلایا۔
