سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی اور ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ ارکوٹ میں 35سالہ عبدالسلام جو موچی کا کام کرتا تھا، دورانِ کام دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ چپریال میں ایک شخص نے معمولی تکرار پر اپنے چچازاد روشن علی پر چھری سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ گاشکوڑ میں ہائی ایس اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد محمد خالق، فضل خالق، صابر اور گلشن زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
