سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تھیلیسیمیا سے متاثر باہمت بچے محمد ہلال نے ایٹا ٹیسٹ کے کل 200 نمبرات میں سے 153 حاصل کرکے سیکڑوں صحت مند طلبہ و طالبات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد ہلال خون کی موذی بیماری تھیلیسیمیا سے متاثر ہے۔ اسے ہر ماہ کسی صحت مند انسان کے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ باہمت بچہ جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا تعلیمی سفر بھی شاندار طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ایس پی ایس کالج سے ایف ایس سی میں 906 نمبرات حاصل کیے اور اب میڈیکل سیٹ کے لیے ایٹا ٹیسٹ میں 153 نمبر حاصل کیے ہیں
Swat
