Swat

مولانا قاری شبیر احمد 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پیر طریقت اور روحانی پیشوا حضرت مولانا قاری شبیر احمد 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ محدثِ عصر حضر ت مولانا فضل محمد المعروف مہتمم صاحب رحمہ اللہ کے فرزند تھے۔ وہ گذشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی نمازِجنازہ گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں اداکی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں ان کے معتقدین، علمائے کرام،طلبہ اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں