سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے انتہا پسند مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی دنیاکے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی اور انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ہمیں فخر ہے اپنے وزیراعظم عمران خان پر کہ انہوں نے پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا اور بین الاقوامی طور پر سفیر کی طرح کشمیر کا مسئلہ اجاگر کررہا ہے۔ اب کوئی بھی کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔ وہ اپنے حجرہ مکان باغ میں مختلف علاقوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔
Swat
