Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات،دو افراد جاں بحق، دو زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ مانپیتئی میں پک اپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور عالمگیر موقع پر جاں بحق اور دو افراد عبداللہ اور گل رحمت شدید زخمی ہوگئے، جن کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وادئی کالام کے علاقہ بالاکوٹ مانکیال میں پک اَپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سجاد جاں بحق ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔