سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ میرہ گئی کوکارئی میں شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق46 سالہ ملزم اعظم خان نے معمولی تکرار پر اپنی 36 سالہ اہلیہ مسماۃ(ز) پر کلہاڑی کے وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کے ملزم شوہر سے پانچ بچے ہیں۔ کوکارئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
Swat
