سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ اپنے من پسند لوگوں کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اربوں روپوں کی معافی کرپشن کی بد ترین مثال ہے۔ قوم کے پیسوں کو باپ کی دولت سمجھ کر بندربانٹ کر ڈالا۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں۔ کشمیر کا سودا کرکے کروڑوں عوام کے جذبات کاخون کیا گیا۔ کشمیر کے مسئلہ پر پوری قوم جرأت مندانہ فیصلے کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارباغ میں تفہیم القرآن کلاس کے اختتام اور بعد ازاں تحصیل مٹہ اور تحصیل چارباغ میں دیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
