سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کوزہ درشخیلہ میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے مابین پیش امام کے تنازعے پر تالے لگی مسجد کو پولیس نے ایک ہفتے بعد نماز کے لیے کھول دیا۔ پولیس حکام اورمقامی افراد نے سرکاری پیش امام کی امامت میں نماز اداکی۔ کوزہ درشخیلہ کی مسجد پی ٹی آئی کے اخترخان اور ان کے ساتھیوں کا پیش امام مفتی وزیر زادہ اور ان کے ساتھیوں پر مبینہ تشدد کے بعد تصادم کے باعث تالے لگادیے گئے تھے۔ لوگ گھروں میں نماز اداکرنے پر مجبور تھے۔ ایس ایچ او بخت زادہ نے پیر کے روز جاکر مقامی افراد کی موجودگی میں مسجد کے تالے کھول دیے اور سرکاری امام کو مسجد میں پیش امام بنادیا گیا۔
