Swat

پشاور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے پرانی سبزی منڈی منتقل نہ کرنے پر حکمِ امتناعی دے دیا

سوات(بیورورپورٹ) پشاورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی نے مینگورہ کی پرانی سبزی منڈی منتقل نہ کرنے کی درخواست پر حکم امتناعی دے دیا۔  23ستمبر کو حکومت سے جواب طلب کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے مینگورہ میں دوسری سبزی منڈی کے قیام کا اعلان بھی کردیا۔ سوات ٹریڈرز فیڈریشن اور اَڑھتیوں کی جانب سے ان کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے دلائل دیے اور کہا کہ پرانی سبزی منڈی کے خاتمے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ ان اور سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔ دوسری جانب سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تختہ بند میں دوسری سبزی منڈی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔