سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں شجر کاری مہم کے اختتام پر ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیا۔ ہفتہ صفائی مہم کے آغاز پر تقریب سے اپنے خطاب میں جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس سید ارشد علی، ایڈیشنل رجسٹرار لیاقت علی خان مروت اور ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد سینئر ایڈووکیٹ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ صفائی کی وجہ سے ہم مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور صاف جگہ صفائی پسند لوگوں کی نشانی ہوتی ہے۔
Swat
