سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کوکارئی پولیس نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے سلیپر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کوکارئی نے ایک اطلاع پر ناکہ بندی کی اور ہائی ایس نمبر AB.6079 نان کسٹم پیڈ سے 29 عدد سلیپرز برآمد کرکے ملزمان عزیزاللہ، رفیع اللہ سکنہ جامبیل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
