Swat

رحیم آباد، سی این جی اسٹیشن میں ٹینکی پھٹنے سے پانچ افراد زخمی،بھاری مالی نقصان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں سی این جی اسٹیشن میں سی این جی ٹینکی پھٹنے سے پانچ افراد زخمی اور بھاری مالی نقصان ہوا۔ سواستو سی این جی میں ایک موٹر کار میں گیس ڈالتے وقت ٹینکی پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں عملہ کے تین اور دو عام افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے سے موٹر کار مکمل جل گئی، اور سی این جی اسٹیشن کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔