Swat

وزیر اعلیٰ محمود خان کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ بڑی تعداد میں اعلیٰ حکام اور لوگ تعزیت کے لئے مٹہ سوات میں وزیر اعلیٰ کے حجرے میں تعزیت کے لیے گئے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان، ان کے بھائیوں احمد خان اور عبداللہ خان اور والد ڈاکٹر محمد خان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان، صوبائی وزرا شوکت علی یوسف زئی،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، عاطف خان،شہرام خان ترکئی، اشتیاق ارمڑ، محب اللہ خان، ڈاکٹر امجد علی، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان، چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ پیر مصور شاہ،ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی، حکومتی واپوزیشن جماعتوں کے قائدین، سابق وزرا اورممبرانِ اسمبلی شامل تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔