سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) فارسٹ ڈویژن سوات نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 23 ہزار سے زائد پودے لگائے اور تقسیم بھی کئے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد رئیس خان کے مطابق 18 اگست کو شروع ہونے والی اس مہم کے تحت اب تک پورے ملاکنڈ ڈویژن میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو پودے لگانے کی عمل میں عملی طور پر شریک بنانے کے علاؤہ ان کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی گئی۔ اس کے علاؤہ ایک بشر دو شجر پالیسی کے تحت مقامی کمیونٹی کی طرف سے ہر شہری کو ہر سیزن میں کم از کم دو پودے لگانے کی ترغیب دی گئی، اور محکمہ جنگلات کی جانب سے پودوں کی مفت فراہمی کے علاؤہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
Swat
