سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے باغ ڈھیرئی میں رشتہ کے تنازعہ پر تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،ملزم نے رشتہ توڑنے پر دکان میں گھس کر فائرنگ کردی اور فرارہوگیا،ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ زاہد شاہ کے مطابق دکاندار شاہ وزیر ولد شاد گل سکنہ تروڑزیارت اپنی دکان میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم رحمت علی ولد عبدالرسول سکنہ پیا نے مبینہ طور پر ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نے چند عرصہ قبل اپنی بیٹی کا رشتہ ملزم رحمت علی کو دیا تھا اور بعدرشتہ توڑ کر کسی اور سے رشتہ طے کیا تھا جس پر ملزم نے طیش میں آکر تاجر کو قتل کردیا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
Swat
