Swat

پہلا مغفور جان طوطا مرحوم صوبائی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پہلا مغفور جان طوطا مرحوم صوبائی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ ینگ مین امانکوٹ اور ڈی ایف اے (مانیرئی) صوابی کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، مگر ینگ مین کے کپتان ایاز خان نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینلٹی ککس نہ کھیلنے اور مہمان ٹیم کو وننگ ٹرافی دینے کا اعلان کرتے ہوئے، میچ سے دستبردار ہوگئے۔ ٹورنامنٹ گراسی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ پورے صوبے کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو یادگار بنایا۔ مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کامیاب ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں