Swat

جنر ل بس اسٹینڈ میں سرکاری شرح سے زیادہ ٹیکس وصولی،ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے جنر ل بس اسٹینڈ میں سرکاری شرح سے زیادہ ٹیکس وصولی کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ مینگورہ جنرل بس اسٹینڈ جی ٹی روڈ سے قمبر بائی پاس پر منتقل ہونے کے بعد اس کا ٹینڈ ر ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کے ایک گروپ نے اس کا ٹھیکہ 7 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے پر لیا ہے جس کے بعد ٹھیکیدار کی جانب سے اڈا فیس میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ 3000روپے کی بجائے 5000روپے، 200کی بجائے 400  اور 500کی بجائے 900روپے فیس لی جارہی ہے جس پر ٹرانسپورٹروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری شرح پر فیس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹروں نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں