Swat

سوات میں ڈینگی کے وار جاری، مریضوں کی تعداد 43 ہوگئی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں ڈینگی مچھر کے وارجاری ہیں۔مزید 8افراد متاثر ہوکر سیدوشریف اسپتال میں داخل کرادیے گئے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد43ہوگئی۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں رنگ محلہ، ملوک آباد، گنبدہ میرہ، گل کدہ اور قمبر سمیت مختلف علاقوں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ہے۔ مزید 8افراد اس کا شکار ہوگئے ہیں۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اسپتال میں اب تک 43مریض لائے گئے ہیں جن میں 11خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے 32 کاعلاج ہوکر رخصت کردیا گیا ہے جب کہ 17 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں