سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا،لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام عائد کرکے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،تحصیل کبل کے علاقے اخون کلے کے رہائشی خان زیب کو تکلیف ہونے پر سیدوشریف اسپتال لایا گیا تھا جہاں پر وہ علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا،لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں انکوائری کی جائے،بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
