Swat

دریائے سوات میں موٹر کار گرنے سے دوافراد جاں بحق

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   دریائے سوات میں موٹر کار گرنے سے اس میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ تحصیل مدین کے علاقہ قندیل میں 17 سالہ سیف اللہ اور30سالہ اسرار سکنہ مدین موٹر کار میں جارہے تھے کہ قندیل کے مقام پر ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دونوں افراد دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے بدھ کی صبح دونوں افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں