سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ اتروڑ میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معمولی تکرار پر ملزم اسلم نے فائرنگ کرکے تاج ملک اور اقبال حسین کو زخمی کردیا۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کردی۔
