سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ تختہ بند میں بھیڑ بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر ایک شخص کی فائرنگ سے 7بکریاں اور ایک گدھا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو بکریوں کو موقع پر ذبح کردیا گیا اور باقی بکریوں اور گدھے کو طبی امداد کے لئے جانوروں کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او رحیم آباد کے مطابق مدعی قیس ساکن جلال آباد افغانستان کی رپورٹ پر ملزم اسداللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
