Swat

سوات، ڈینگی سے مزید 32 افراد ہسپتال منتقل، تعداد 150 ہوگئی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ مزید درجنوں افراد ڈینگی مچھر کا شکار ہوگئے۔ بیماری شہر سے دیہاتوں کی جانب منتقل ہورہی ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 32 مزید افراد جو ہسپتال لائے گئے ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اب تک سرکاری ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جن میں 124 مریضوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔ 26افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں سیکڑوں افراد ڈینگی کے مرض سے متاثر ہیں جو گھروں میں اپنا علاج کرا رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔