Swat

سوات میں کسی خاتون کی ڈینگی وائرس سے موت واقع نہیں ہوئی، محی الدین

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     محکمہ صحت سوات  نے ضلع میں ڈینگی سے کسی خاتون کی موت واقع ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سوات میں ڈینگی مرض مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔  علاج کی تمام سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ محکمہ صحت ضلع سوات ڈینگی سیل کے فوکل پرسن محی الدین نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسماۃ شیربانو رنگ محلہ کی وفات ڈینگی سے نہیں دل کی بیماری سے ہوئی ہے۔ ان کے علاج کا تمام ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔ ان کا نہ تو ڈینگی کا کوئی ٹیسٹ ہوا تھا اور نہ علاج بلکہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے ایک بار پھر عوام سے تعاؤن کی اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔